پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 7 کے لیے خریدیے گئے 12سال سے کم عمر بچوں کے ٹکٹوں کو ری فنڈ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔10 جنوری کو کیے گئے این سی او سی کے فیصلے کے مطابق صرف 25 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہے۔ اس فیصلے کی روشنی میں 12 سال سے کم عمر بچوں کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے مرحلے کے لیے سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔اس سے قبل این سی او سی نے لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے 100 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے رکھی تھی، جس کی بنیاد پر پی سی بی نے 11 جنوری کو تمام عمر کے افراد کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کیا تھا۔12 سال سے کم عمر بچوں کےلیے خریدے گئے ٹکٹ مکمل ری فنڈ کیے جائیں گے۔ٹکٹوں کے ری فنڈ کی اس سہولت سے 30 جنوری بروز اتوار کی رات 12 بجے تک فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔
12 سال سے کم عمر بچوں کو سٹیڈیم داخلے کی اجازت نہیں‘ پی سی بی کا پی ایس ایل کی ٹکٹیں ریفنڈ کرنے کا اعلان
Jan 29, 2022 | 15:47