امریکہ جیسے عوامی سیاسی ممالک میں 2020 کے دوران کوویڈ-19 سے ہونے والی اموات کی اوسط شرح ایسے ممالک کے مقابلے میں دوگنا سے زیادہ رہی ہے جہاں عوامی سیاسی حکومتیں نہیں ہیں۔امریکہ کے کاروباری میگزین فوربزنے جرنل آف پولیٹیکل انسٹی ٹیوشنز اینڈ پولیٹیکل اکانومی کی نومبر میں شائع ہونے والے ایک تحقیقی جائزے کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ عوامی سیاسی طرزحکومت والے ممالک میں کوویڈ-19 کی وبا کے علاوہ ہونے والی متوقع اموات8 فیصد زیادہ تھیں۔رپورٹ میں مزید بتایاگیا کہ ان ممالک میں ہر 100 اموات پرنوول کرونا وائرس سے اضافی 8.2 اموات واقع ہوئیں، جوعوامی سیاسی نظام نہ رکھنے والے ممالک کے مقابلے میں اوسطا17.6 فیصد زیادہ اموات ہیں۔فوربز کی رپورٹ کے مطابق تحقیق کے مصنفین کا یہ استدلال ہے کہ عوامی سیاسی حکومتیں وبائی پالیسیوں کا طویل مدت نفاذ نہیں کرسکتیں اور ایسے پیغامات کے پھیلنے کا امکان رہتا ہے جن میں وبا کی شدت اورسائنس کی ساکھ کو کم تردکھایا جاتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی جانب سے اپنی مرضی سے نقل و حرکت کو محدود رکھنے کا امکان کم ہوجاتا ہے۔
امریکہ جیسے عوامی سیاسی ممالک میں کوویڈ-19 سے زیادہ اموات ہوئی ہیں:فوربز
Jan 29, 2022 | 18:00