پاکستان سپرلیگ 7 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولر نسیم شاہ کی تباہ کن بولنگ کی وجہ سے کراچی کنگز 113 پر ڈھیر ہوئی اور گلیڈی ایٹرز کو 114 رنز کا ہدف دے دیا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا چوتھا میچ کھیلا جارہا ہے۔میچ کا ٹاس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حق میں رہا ، جس پر کپتان نے پہلے فیلڈنگ کا اعلان کرتے ہوئے کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔کراچی کنگز کی جانب سے کپتان بابراعظم اور شرجیل خان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تاہم شرجیل خان صرف 10 رنز بنا کرسہیل تنویر کا شکار ہوئے، یوں گلیڈی ایٹرز کو 16 کے مجموعی اسکور پر پہلے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔سہیل تنویر نے تیسرے اوور کی تیسری گیند پر جوئے کلارک کو 2 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کیا تو کنگز کے ابتدائی دو بلے باز 18 رنز پر پویلین لوٹے، بعد ازاں نئے آنے والے کھلاڑی ٹم لیمونبی کو نسیم شاہ 3 رنز پر پویلین کی جانب روانہ کیا، اگلی ہی گیند پر انہوں نے محمد نبی کو بھی صفر پر آؤٹ کیا۔