رواں سال وسطی ساحل میں 15ملین لوگوں کو امداد کی ضرورت ہوگی۔ اقوام متحدہ

Jan 29, 2022 | 21:48

ویب ڈیسک

اقوام متحدہ کے ہنگامی امدادی رابطہ کار مارٹن گریفتھس نےکہا کہ وسطی ساحل میں بحران کے باعث اس سال خطے میں 15 ملین افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہوگی۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، بڑھتا ہوا سیاسی عدم استحکام، پائیدار ترقی کے مواقع میں کمی، غربت، اور برکینا فاسو، مالی اور نائجر میں کووڈ- 19بحران کی وجوہات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اور اس خطے کے 15ملین افراد کو فوری امداد درکار ہے۔

مزیدخبریں