ڈپلومیٹک انکلیو سے گجرات کی  سیاسی شخصیت کے 2گن مین گرفتار،شراب کی بوتلیں برآمد 


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ سیکرٹریٹ نے ڈپلومیٹیک انکلیو کی شمس پکٹ پر دو افراد سے شراب برآمد کر کے گرفتار کر لیا ، شلواد قمیض میں ملبوس دو افراد جن کے ہاتھ میں برائون بریف کیس تھا، پیدل آرہے تھے جن کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا تو ان کے نام محمد زمان ولد قربان حسین سکنہ گجرات اور محمد اجمل ولد محمد یونس سکنہ گجرات معلوم ہوئے، بریف کیس جس کے سٹکر پر ڈپلومیٹ لکھا ہوا تھا، کھول کر چیک کیا تو شراب کی بوتلیںموجود تھیں ۔ دونوں نے کوئی پرمٹ یا اجازت نامہ پیش نہ کیا، برآمد کی گئی تین بوتلوں سے نمونہ تجزیہ کیمیائی الگ الگ نکال کر بقیہ شراب کے کل چھ عدد پارسل سربمہر بطور وجہ ثبوت قبضہ پولیس میں لے لئے، ملزمان کی جامہ تلاشی کی الگ سے فرد مرتب کرکے تکمیل کی گئی ہے۔ دریں اثناء ملزم محمد زمان نے مجسٹریٹ کی عدالت میں دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ میں پنجاب  کی اعلی سیاسی شخصیت کے ساتھ گزشتہ دس سال سے ملازمت کر رہا ہوں میرا تعلق گجرات سے ہے اور میں  گن مین ہوں، 26 جنوری کو لاہور میں مجھے پیسے دیئے اور کہا کہ یہ پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں دے کر ان سے بیگ لے آئو ،اس بیگ میں تین شراب کی بوتلیں تھیں جوصاحب کو ڈیلیور کرنی تھیں ،پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں موجود شخص ایف ایٹ تھری کے گھر کے مالی اخراجات ،اسی گھر میں صاحب کی پارٹیوں انتظامات کرتا ہے، میرا شراب کی بوتلوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

شراب 

ای پیپر دی نیشن