عمران کیخلاف کچھ غیر ملکی ایجنسیاں کارروائی کر سکتی ہیں: وزیر داخلہ


لندن (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء نے کہا ہے کہ عمران خان کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کے خلاف کچھ غیر ملکی ایجنسیاں کارروائی کر سکتی ہیں۔ زرداری صاحب پر قتل کی سازش عمران خان کا مخالفین کے خلاف پروپیگنڈا ہے ۔ لندن میں وزیر داخلہ رانا ثنا ء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کے خلاف کچھ غیر ملکی ایجنسیاں کارروائی کرسکتی ہیں، ایجنسیوں کا اندازہ ہوگا کہ اس کا الزام تو پہلے ہی عمران خان کچھ افراد پر لگا چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا26 نومبر کو بھی عمران خان کی جان کو پڑوسی ملک کی ایجنسی سے خطرہ تھا، عمران خان باقاعدہ مہم چلا رہے ہیں کہ پاکستان ڈی فالٹ کر جائے گا۔ چاہتے ہیں ووٹ کی طاقت سے عمران خان کو سیاست سے مائنس کریں۔
رانا ثناء

ای پیپر دی نیشن