مشین ریڈایبل پاسپوٹ کی فیسوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا، وزارت داخلہ


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترجمان وزارت داخلہ حکومت پاکستان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پرمشین ریڈ ایبل پاسپورٹ فیس میں اضافے کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں مشین ریڈایبل پاسپوٹ کی فیسوں میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیاگیاوفاقی حکومت نے پاکستانی شہریوں کیلئے ای پاسپورٹ جاری کرنے کی منظوری دی ہیای پاسپورٹ سہولت کا اجرائ￿  فی الحال نہیں کیاگیامحکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے حال ہی میں ای پاسپورٹ کی آرڈنری فیس مقرر کی تھی یہ مقررہ فیس صرف ای پاسپورٹ کے اجرا پر لاگو ہوگی باقی فیسیں پرانی ہی برقرار ہیں.

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...