ماموں کانجن (نامہ نگار) بد چلنی کے شبہ میں بھائی نے شادی شدہ بہن کو پھندا دیکر قتل کر دیا۔ تھانہ ماموں کانجن کے موضع حکیم کے کاٹھیہ میں واربرٹن لال کی آبادی کے رہائشی محمود کی بیٹی شہناز کی شادی چار سال قبل کمالیہ کے گاؤں 733 میں ریاض سے ہوئی تھی جسے اس کے کردار پر شبہ تھا تو اس نے اپنے سسرال سے اس بابت شکایت کی جس پر مقتولہ شہناز کے بھائی امین عرف پومی کاٹھیہ نے اپنی بہن کو بہانے سے گھر بلایا اور اس کے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔واربرٹن کے نواحی گائوں میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا ۔واربرٹن پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔نواحی گائوں بھگٹیرہ کے رہائشی محمد اسحق کی شادی سونیا بی بی سے ہوئی تھی جس پر شبہ تھا کہ بد کردار ہے آئے روز کے طعنوں سے تنگ آکر اس کے بھائی محمد عدیل نے مبینہ طور پر گلے میںکپڑے کا پھندا ڈال کر گھر میں قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔