لاری اڈہ:6 لاکھ90 ہزار، چوہنگ میں پونے 6 لاکھ کا ڈاکہ

لاہور(نامہ نگار)ڈاکوؤں اور چوروں نے شہرکے مختلف علاقوں میںوارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔ڈاکوؤں نے سبزہ زار کے علاقے میںخرم کے گھر میں گھس کر 4لاکھ مالیت کی نقدی ، طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیااور فرار ہو گئے۔ چوہنگ کے علاقہ میں ناصر کے گھر سے 5 لاکھ80 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لے کر فرار ہو گئے۔لاری اڈہ کے علاقے میں سلیم سے 6 لاکھ 90ہزار روپے و موبائل فون لوٹ لیا ۔گجر پورہ کے علاقے میں علی سے 1 لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔غالب مارکیٹ کے علاقے میں رضوان سے 3 لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ باغبانپورہ کے علاقے میں مشتاق سے اسلحہ کے زور پر 4 لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون ، سمن آباد کے علاقے میں وقار سے گن پوائنٹ پر 2 لاکھ  روپے اور موبائل فون۔ مصطفی آبادکے علاقے میں شاہد سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ اقبال ٹاؤن میں ڈاکو عمران سے گن پوائنٹ پر90 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ چوروں نے برکی کے علاقے میں جمیل کے گھر سے 5لاکھ 70ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا چوری کرلیں اور فرار ہو گئے۔ مناواں، ہربنس پورہ، ڈیفنس، ہڈیارہ اورباٹا پور سے کاریں جبکہ برکی ، مغلپورہ، گلشن اقبال، ملت کالونی، گارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، گلبرگ سے موٹر سائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...