لاہور(نوائے وقت رپورٹ) مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام نے کہا کہ مریم نواز کے چیف آرگنائزر مقرر ہونے سے پارٹی کے کارکنان کو نیا حوصلہ ملا ہے اور آج لاہور کی سڑکوں پر ہزاروں کارکنان کا مریم نواز کی آمد پر استقبال کیلئے نکلنا اس بات کا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز یکم فروری سے پورے ملک کے مختلف اضلاع کے دورے شروع کریں گی۔ مشیر نے کہا کہ پارٹی میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔لاہور ائیر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ حالیہ مہنگائی کا پارٹی اور حکومت کو پورا پورا احساس ہے، مگر یہ سب مشکلات عمران خان اور اس کی ٹیم کے بوئے ہوئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں شفاف انتخابات کے حق میں ہیں جو مقررہ وقت پر ہوں گے۔
مریم نواز یکم فروری سے اضلاع کے دورے کریں گی:امیر مقام
Jan 29, 2023