اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس راہنورد، رسدگار اور آبدوز حشمت کا ایران اور عمان کا دورہ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطا بق ایران اور عمان کی بندرگاہ آمد پر میزبان بحریہ کیافسران اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے فلوٹیلا کا استقبال کیا۔ دوروں کے دوران پاک بحریہ کے مشن کمانڈر کی عمان اور ایران کے بحری حکام سے اہم ملاقاتیں ہو ئیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دو طرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک بحریہ کے جہازوں نے ایرانی بحریہ کے ہمراہ مشترکہ بحری مشق میں شرکت کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطا بق پاک بحریہ کے فلوٹیلا کا ایران اور عمان کے دورہ سے ان ممالک کے مابین بحری تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ پاک بحریہ کیلئے مقامی طور پر ڈیزائن کی جانے والی پہلی گن بوٹ کی تعمیر کا آغاز۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطا بق تقریب کا انعقاد کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں ہوا۔ کمانڈر پاکستان فلِیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطا بق مہمان خصوصی نے مقامی سطح پر ڈیزائن کی جانے والی پہلی گن بوٹ کی تیاری پر پاک بحریہ، وزارت دفاعی پیداوار اور کراچی شپ یارڈ کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا۔ یہ گن بوٹ جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہو گی۔ تقر یب سے خطا ب کر تے ہوئے ایم ڈی کراچی شپ یارڈ نے کہا کہ کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس دفاعی جہاز سازی کی صنعت میں خود انحصاری کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔ تقریب میں پاک بحریہ اور کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کے افسران نے شرکت کی۔