لاہور (خصوصی نامہ نگار) چودھری پرویز الٰہی اور سینٹر کامل علی آغا سے گلگت بلتستان کے مسلم لیگی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں صدر گلگت بلتستان مسلم لیگ اسد اﷲ خان ایڈووکیٹ‘ ہارون خالد وانی اور سلطان عالم شاہ شامل تھے۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ انشاء اﷲ عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے بڑی ترقی کرنی ہے‘ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت تھی‘ جب انہوں نے کہا امانت واپس کر دی۔ ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں خلوص اور دل سے ساتھ نبھاتے ہیں۔ نالائق ن لیگ والے سب پیچھے رہ جائیں گے‘ شہباز شریف سمیت پوری پی ڈی ایم مکمل طور پر ایکسپوز ہو گئی۔ بڑا شور سنا تھا کہ ڈار ڈالر کو کنٹرول کر لے گا‘ اب ڈار نے سب کچھ آؤٹ آف کنٹرول کر دیا ہے۔ ن لیگ والوں کو کسی چیز کی سمجھ نہیں‘ اب حالات دیکھ لیں۔ میں نے وزارت عظمیٰ کا منصب غریب عوام کیلئے وقف کیا‘ غریب لوگوں کا میعار زندگی بلند کرنے کیلئے دن رات ایک کیا۔