لاہور(نیوز رپورٹر) آل پاکستان فیڈریشن آف یونینز کے زیر اہتام محنت کشوں نے مسلمانوں کیخلاف اسلاموفوبیا کا سلوک کرنے، سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی، کشمیر اور فلسطین کے معصوم شہریوں کے خلاف ظلم و ستم کرنے کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا اور اسلاموفوبیا مظاہرہ کرنے والے اور کشمیر اور فلسطین کے معصوم شہریوں کے قتل عام کرنے کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ احتجاجی ریلی کو خورشید احمد اور جنرل سیکرٹری، عبدالطیف نظامانی صدر، اُسامہ طارق، گوہر تاج، اقبال خان، حاجی محمد یونس، مظفر یونس، مظفر متین، جاوید اقبال بلوچ، حاجی ولی الرحمن، حاجی لیاقت علی، ملک زاہد، لیاقت علی گجر، رانا شہباز احمد، نوید عاشق ڈوگر، حسن منیر بھٹی، امان اللہ خان، رانا شفیق و دیگر نمائندگان یونین نے خطاب کیا۔
آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کا قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف احتجاج
Jan 29, 2023