لاہور(خبرنگار)نگران وزیر بلدیات پنجاب ابراہیم حسن مراد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ترقیاتی منصوبوں کومکمل کرنے کے لیے ہرقسم کی معاونت فراہم کرے گی اور منصوبوں کے بروقت مکمل نہ ہونے پر عوام کی تکالیف کا ازالہ بھی یقینی بنائیں گے۔وہ آج سول سیکرٹریٹ میں اپنی زیر صدارت محکمہ بلدیات کے ترقیاتی منصوبوں پربریفنگ لے رہے تھے۔