لاہور(نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا کہ عمران خان نے ملک کیلئے جس طرح جدوجہد کی ہے۔ عام انتخابات میں عوام انہیںمایوس نہیں کریں گے اور تحریک انصاف کو دو تہائی سے زیادہ اکثریت دلائیں گے ،اگر ا س وقت ملک میں وفاق اوریکجہتی کی علامت کوئی لیڈر ہے تو وہ عمران خان ہیںاس لئے ان کے خلاف کسی بھی سازش پر عوام کا بھرپور رد عمل آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈور ٹو ڈور مہم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر زبیر خان نیازی اور زین شیخ سمیت حلقے کے اکابرین اور کارکنان بھی موجود تھے۔