لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے سابق صدر آصف علی زرداری پر قاتلانہ حملے کا الزام لگانے پر عمران خان کیخلاف کل 3بجے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے اور اس کا پتلا نذر آتش کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور لاہور کے چاروں ڈسٹرکٹ اور 30زونوں کو پیر کے احتجاجی مظاہرے میں بھر پور شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ عمران خان کے الزام کا ازخود نوٹس لیں۔