حکومتی کارروائیوں سے ثابت ہوا ماضی سے سبق نہیں سیکھا، عمر سرفراز چیمہ 


لاہور (نیوز رپورٹر)تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر سرفراز چیمہ نے زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس انداز سے وفاقی حکومت کاروائیاں کررہی ہے انہوں نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا ۔لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو ہوا میں اڑا دیا گیا۔اسحاق ڈار نے معیشت کے مناظرے کا چیلنج دیا جس کو شوکت ترین نے قبول کیا۔مریم نواز کو سرکاری سکیورٹی دی جارہی ہے الیکشن  شیڈول کو رکوایا جارہا ہے ۔تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز چودھری نے کہا کہ اسحاق ڈار نے مجسٹریٹ کے سامنے یہ بیان دیا تھا کہ نوازشریف کی پوری فیملی منی لانڈرنگ کرتی ہے۔اسحاق ڈار عدالت کے سامنے جھوٹ بولنے والا شخص ہے۔ اسحاق ڈار شاہد خاقان عباسی کے دور میں فرار ہوا تھا۔ شریف فیملی مفرور ہونے کی عادی ہے۔

ای پیپر دی نیشن