نجی یونیورسٹیاں آئندہ ماہ طالبات کو داخلہ ٹیسٹ میں بیٹھنے نہ دیں: افغان وزارت تعلیم


کابل (نیٹ نیوز) افغانستان میں وزارت ہائر ایجوکیشن نے نجی یونیورسٹیز کو حکم نامہ جاری کیا ہے کہ طالبات کو داخلہ ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت نہ دی جائے۔ اگلے مہینے نجی یونیورسٹیز میں داخلہ ٹیسٹ منعقد ہونا ہیں۔ خط میں ملک کے شمالی صوبوں بشمول کابل کیلئے حکم جاری کیا گیا ہے۔  خط میں کہا گیا ہے کہ جو تعلیمی ادارے قواعد کی پابندی نہیں کریں گے ان کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔ وزارت ہائر ایجوکیشن نے دسمبر میں یونیورسٹیز کو حکم دیا تھا کہ طالبات کو کلاس روم میں نہ بیٹھنے دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن