لاہور(نامہ نگار) ایس پی سٹی سرفراز ورک کے اردل روم میں 761 اہلکار و افسران پیش ہوئے۔ ایس پی سٹی نے معمولی نوعیت کے شوکاز کے متحمل 460 پولیس اہلکار و افسران کو معاف کر دیا جبکہ186 پولیس افسران کو وارننگ اور 115 اہلکار و افسران کو معمولی سزائیں دی گئیں۔اچھی اور بہتر کارکردگی پر 150 پولیس اہلکار و افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔