ویسٹ ایشیا بیس بال کپ‘ پاکستان، فلسطین،سری لنکا کی ٹیمیں کامیاب


لاہور(سپورٹس رپورٹر )اسلام آباد میں جاری پندرہویں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے دوسرے روز پاکستان، فلسطین اور سری لنکا نے اپنے میچز جیت لیے۔ دوسرے روز پہلے میچ میں میزبان پاکستان نے بنگلہ دیشن کو صفر کے مقابلے میں 14 رنز سے شکست دیدی۔ پاکستان کے شہزاد نے 3‘ فقیر حسین، عمیر امداد، محمد یونس، اسد علی نے 2-2 جبکہ ارسلان، فضل اور وسیم اکرم نے ایک ایک رن سکور کیا۔دوسرے میچ میں فلسطین ٹیم نے اپنے پہلے انٹرنیشنل میچ میں نیپال کو ایک کے مقابلے میں 22 رنز سے ہرا دیا۔ملک عبداللہ اور ابراہیم نے 4-4 یونس حلیم نے 3، طارق، امیر‘رمسے، الیاس عطییے، محمد عبید ربو نے 2-2 جبکہ طارق صبحو نے ایک رن بنایا۔نیپال کا واحد رن رنجیت نے سکور کیا۔تیسرے میچ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا نے بھارت کو 2 کے مقابلے میں 11 رنز سے شکست دی۔سری لنکا کی جانب س آمیلا نے 3 ہیمات، سامیرا نے 2-2 جبکہ سیناویرتنا، سندن، کرشنا اور آئیرش نے ایک ایک رن سکور کیا۔بھارت کے دونوں رن نندن نے بنائے۔ آج تین میچز کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان، دوسرا میچ بھارت بمقابلہ نیپال اور تیسرا سب سے اہم میچ پاکستان بمقابلہ سری لنکا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...