لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی ایس ایل سیزن آٹھ ترانے کیلئے پشاور زلمی نے غیر ملکی پروڈیوسر ناٹی بوائے کی خدمات حاصل کرلی۔ ناٹی بوائے انگلش ریپرز ، ولی، چپمنک جیسے پروجیکٹس پر کام کرچکے ہیں ۔ناٹی بوائے کے آرٹسٹس بیونس اور ایرو بینجمن کیساتھ پروڈکشن بی بی سی میوزک ایوارڈ جیت چکے ہیں ۔ناٹی بوائے نے کہا کہ پشاور زلمی ترانے کیساتھ منسلک ہونا باعث اعزاز ہے، نوشیروان آفندی چیف کمرشل آفیسر کا کہنا ہے کہ ناٹی بوائے کا پشاور زلمی ترانے سے منسلک ہونا جہاں ترانے کیلئے باعث فخر ہے وہیںآرٹسٹس کیلئے بھی گلوبل فارمیٹ ہیے۔