چینی صدرنے فوجی اہلکاروں  کے اعزازات سے متعلق ضوابط  کے حکم نامے پر دستخط کردئے

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے حاضر سروس فوجی اہلکاروں کے لیے ایوارڈز اور اعزازات سے متعلق ضوابط کے اجرا کے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔ دوران جنگ، اہم امور کی انجام دہی اور شدید ناسازگارحالات میں خدمات انجام دیتے ہوئے فوجی اہلکاروں کے تجربات اور اعزازات کو اجاگر کرتے ہوئے ان قوانین میں عہدوں پر رہتے ہوئے بڑی کوششوں اور سروس سے لگن کا احاطہ کیا گیا ہے۔یہ ضوابط مسلح افواج کی پہلی کلیدی قانونی دستاویز ہیں جن کے ذریعے جامع اور منظم طریقے سے حاضر سروس  اہلکاروں کے ایوارڈزاور اعزازات کی تنظیم کی گئی ہے۔ یہ ضوابط  رواں سال یکم جنوری سے نافذ العمل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن