چینی ماہرین کی جانب سے بچوں میں بصارت کی خرابی کی نشاندہی کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال

Jan 29, 2023

گوانگ ڑو(شِنہوا) چین کی سن یات سین یونیورسٹی اور شنگھائی جیا تونگ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اسمارٹ فونز کے ذریعے بچوں میں بصارت کی خرابی کا پتہ لگانے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی)ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔ بینائی کی خرابی دنیا بھر میں بچوں میں طویل مدتی معذوری کی سب سے اہم وجوہات میں سے ایک ہے۔ اس کے باوجود اس کی شروع میں ہی نشاندہی نہیں کی جاتی کیوںکہ بچے وڑن کے معیاری ٹیسٹ کے لیے صرف محدود تعاون ہی کرسکتے ہیں۔نیچر میڈیسن جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں اسمارٹ فون پر مبنی ہیلتھ سسٹم، اپولو انفینٹ سائیٹ (اے آئی ایس) کی تفصیلات دی گئی ہیں۔ مصنوعی ذہانت سے چلنے والا نظام  آنکھوں کے رویوں اور چہرے کی خصوصیات کو ریکارڈ اور تجزیہ کرتے ہوئے  بچوں میں آنکھوں کی 16خرابیوں کی  شناخت کرسکتا ہے۔

مزیدخبریں