اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ایکشن اگینسٹ ہنگر (ACF)، ایک بین الاقوامی این جی او نے کامیابی کے ساتھ یورپی یونین (EU) کے فنڈڈ پراجیکٹ پروگرام فار امپرووڈ نیوٹریشن (PINS) کو کامیابی کے ساتھ سندھ کے 8 اضلاع میں نافذ کیا ہے تاکہ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں اور حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین (PLW) میں غذائی قلت کو دور کیا جا سکے۔ اس حوالے سے ایک تقریب (ورکشاپ)تیس جنوری کو، اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوگی ،کستان کومستقبل کے نیوٹریشن پروگرامنگ میں فعال طور پر شامل کیا جانا چاہیے۔ تقریب میں یورپی یونین، محکمہ صحت، وزارت برائے غربت کے خاتمے، وزارت قومی صحت خدمات، پاکستان ہیومینٹیرین فورم کے اعلی سطح معززین اور نمائندے شرکت کریں گے۔