مقدس ہستیوں کی توہین میں ملوث رعایت کے مستحق نہیں۔قاری محمد عثمان


کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان کی آئینی و قانونی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہوئے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا ہے۔مرکزی رہنما جے یو آئی نے کہا ہے کہ اس وقت تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان آئینی و قانونی جدوجہد کے ذریعے مقدس ہستیوں بالخصوص حضور ﷺ کی عزت و ناموس کا تحفظ کرکے پوری امت مسلمہ کی جانب سے فرض کفایہ ادا کررہی ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ قاری نوید مسعود ہاشمی اور جنرل سیکریٹری حافظ احتشام احمد نے گزشتہ روز قصر ناز کراچی میں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان سے تفصیلی ملاقات کی۔دوران ملاقات قاری محمد عثمان کو سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم اور اس میں ملوث مجرمان کے تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان کی آئینی و قانونی جدوجہد سے آگاہ کیا گیا۔مرکزی رہنما جے یو آئی قاری محمد عثمان نے تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان کے قائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ"اسلام کے نام پر حاصل کئے گئے ملک میں مقدس ہستیوں بالخصوص حضور ﷺ کی اس قدر بدترین توہین ہمارے لئے مر مٹنے کا مقام ہے۔سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث مجرمان کسی بھی قسم کی رعایت و نرمی کے مستحق نہیں ہیں۔مقدس ہستیوں کی توہین میں ملوث مجرمان کو بلا تفریق آئین و قانون کے مطابق نشان عبرت بنایا جانا چاہئیے۔اس حوالے سے ہم تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان کی آئینی و قانونی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔اس وقت تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان آئینی و قانونی جدوجہد کے ذریعے مقدس ہستیوں بالخصوص حضور ﷺ کی عزت و ناموس کا تحفظ کرکے پوری امت مسلمہ کی جانب سے فرض کفایہ ادا کررہی ہے۔حضور ﷺ کی عزت و ناموس کے تحفظ کے لئے ہماری جان،ہمارا مال سبہی کچھ حاضر ہے"۔

ای پیپر دی نیشن