ملک کوسیاسی اورمعاشی استحکام کی ضرورت ہے، حبیب الدین جنیدی


کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملکی سیاسی و معاشی صورتحال انتہائی پیچیدہ اور نازک ہے،اس وقت سیاسی اورمعاشی استحکام کی ضرورت ہے،ملکی بقاؤسلامتی کاتقاضاہے تمام ادارے اپنے آئینی حدود میں رہتے ہوئے ملک وقوم کی ترقی میں اپنا اپنا کردار ادا کر یں، اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری کیلئے سیاسی استحکام نا گزیر ہے۔ملک میں ایک ایسے معاہدے کی ضرورت ہے جس سے کوئی بھی حکومت عدم استحکام سے دوچار نہ ہو،مہنگائی،آٹے کی مصنوعی قلت، آئی ایم ایف کے ذریعے سامراجیوں کی عوام دشمن مالیاتی پالیسیوں،نجکاری، اور ٹریڈ یونین پر پابندیوں کے خلاف ریٹائرڈ ملازمین اور پینشنرز کی نمائندہ وفاء تنظیم کی جانب سے ملک گیر احتجاج کا آغاز کر دیا ہے جس کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا،ملک بھر کے وفاقی و صوبائی محکموں۔خود مختیاراداروں۔کارپوریشنوں تمام قومی بینکوں۔قومی ایئر لائن۔پاکستان ریلوے۔ پاکستان پوسٹ پوسٹل لائف انشورنس،پاکستان ٹیلی ویژن،او جی ڈی سی،سوشل سیکیورٹی صنعتی اداروں کے ای او بی آئی جیسے اداروں کے پنشنرز کہ مسائل فوری حل کیے جائیں۔ان تمام پنشنرز نے ملک و قوم کے لئے اداروں کی خدمت کر کے جوانیاں قربان کی ہیں۔ہوشربا مہنگائی۔اشیائے ضروریہ ادویات۔پیٹرولیم مصنوعات۔گیس کی قیمتوں میں کئی گناہ اضافہ ہو چکاہے جس سے عام شہری تک پریشان ہیں تو ایسے میں پینشنرز کاگزارا کیسے ممکن ہے پنشنرز مہنگائی کی چکی میں بری طرح پس رہے ہیں۔جو حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے!پنشنرز کی پنشن میں سو فیصد اضافہ کیا جائے،گڈو پاور ہاؤس کے منافع بخش پاور پلانٹ 747MWکو آؤٹ سورس نہ کیا جائے۔گڈو پاور ہاؤس کے ریٹائرڈ فورمینز ٹائم اسکیل اپ گریڈیشن BPS-16سے BPS-17دینے میں تاخیری حربے ختم کرکے فلفور احکامات جاری کئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن