کراچی (اسٹاف رپورٹر)سوِلائزیشن اسکول نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں طالبعلم کو انگریزی کے بجائے اردو زبان بولنے پر سزا دینے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ڈی جی پرائیویٹ اسکول محمد افضال نے 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں والد نے شکایت کی تھی کہ اس کے بیٹے کو انگریزی نہ بولنے پر سزا دی گئی ہے۔کمیٹی تین روز میں واقعے کی تحقیقات کرے گی، کمیٹی چیئرمین محمد افضال ہوں گے۔دیگر اراکین میں عامر انصاری، رفیع الدین، گلاب رائے اود محمد اخلاق شامل ہوں گے۔