سویڈن میں مقدس کتاب کی بے حرمتی عالمی دہشت گردی ہے:پیرعینین مدنی 


 حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی سوچی سمجھی عالمی دہشت گردی ہے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا مقدس کتاب کی بے حرمتی کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے 57 ممالک کے اسلامی سربراہان غفلت کی نیند سے بیدار ہو جائیں ورنہ عالم کفر اسی طرح اسلام مخالف پالیسیاں اپناتا رہے گا ہمیں اس معاملہ میں آپس کے اختلافات بھلا کر ایک ہونا ہوگا ان خیالات کا اظہار الجامعہ اصحاب صفہ گلشن مدینہ ونیکے تارڑ کے مہتمم اور تنظیم اہلسنت کے مرکزی رہنما صاحبزادہ پیرمحمدعینین مدنی نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا حکمران اس معاملہ کو عالمی عدالت انصاف میں لے کر جائیں اور سربراہان مل کر منظم قانون پاس کروائیں تاکہ ہمارے مقدسات کی بے حرمتی کے واقعات کی روک تھام کی جاسکے احتجاجی ریلی الجامعہ اصحاب صفہ گلشن مدینہ ونیکیتارڑ سے شروع ہوئی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی لاری اڈا پر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں،قاری عابد حسین نقشبندی،حافظ فیاض احمد قادری،حافظ مجید احمد جامعہ کے طلبائ،اساتذہ اور سینکڑوں عاشقان رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلٰہ وسلم نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن