قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی)’’سویڈن’’ میں قرآن مجید کی بے حرمتی کیخلاف ‘‘پاکستان مرکزی مسلم لیگ’’ پی پی 54کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے میں شریک مقررین پروفیسر مسعود کمال الدین،حاجی الیاس بریار،حافظ محمد یحییٰ فاروقی،حکیم حامد محمود بٹ،حکیم آصف محمود بٹ ،قاضی لقائ المحسن،حافظ محمد عرفان غازی،حافظ بلال احمد،محمدشوکت ڈار،حافظ عثمان ناصر'قاری عبدالرئوف،امان اللہ مہر،حافظ لقمان مہر،فیصل محمو چدھڑ سمیت مظاہرے میں وکلا ء اور نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔مقررین کا کہنا تھا کہ قرآن مجید کو نظر آتش کرنا بدترین مغربی دہشت گردی ہے،قرآن مسلمانوں کی ریڈ لائن ہے اس کی بے حرمتی کے پیدرپے واقعات پر مسلمان چپ نہیں بیٹھیں گے،قرآن مجید کی حرمت اور تقدس کے حوالے سے اقوام متحدہ قانون سازی کرے۔اس موقع پر مظاہرین نے زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت سے قرآن مجید کی حرمت کی خاطر قائدانہ کردار ادا کرنے اور سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا۔