گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )رہنما مسلم لیگ(ن)چوہدری اقبال گجر کا کہنا ہے مریم نواز کی وطن واپسی قومی سیاست میںتازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گی اور عوام میں پائی جانے والی مایوسی کا خاتمہ ہو گا۔پی ٹی آئی حکومت نے چار سال میں ملک کو جن سنگین بحرانوں میں مبتلا کیا اس سے صرف مسلم لیگ ن ہی نجات دلا سکتی ہے عوام کو شریف برادران کی قیادت پر مکمل بھروسہ ہے وزیراعظم شہبا ز شریف کی کاوشیں بہت جلد رنگ لائیں گی ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی واپسی سے ملک میں سیاسی خلاء کا خاتمہ ہوگا۔مریم نواز شریف کا استقبال کرنے کیلئے قافلہ میں سابق ایم این اے شازیہ فرید ، ضلعی سینئر نائب صدر سردار خالد ملک ،نواز یوتھ آرگنائزیشن کے راہنما رانا افتخار احمد ، سابق بلدیاتی نمائندگان اور دیگرپارٹی راہنما و کارکن شامل تھے۔
مریم نواز کی واپسی سیاست میںتازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گی :اقبال گجر
Jan 29, 2023