گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سائرہ عمر کی ہدایت پر ون ڈش ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں۔ اسسٹنٹ کمشنرز کامونکی فضل عباس، صدر کامران حسین، نوشہرہ ورکاں شاہد بشیر کا رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں شادی تقریبات میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا۔ انہوں نے متعدد شادی ہالوں پر چھاپے مار کاروائیاں کیں ان کارروائیوں کے دوران ون ڈش ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 3 میرج ہال مالکان کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے۔