نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) آستانہ عالیہ کوٹلی میانی میں پیر سید واجد شاہ گیلانی کی رہائشگاہ پر چوہدری سخاوت علی ڈگراکی سرپرستی میں امن کمیٹی تھانہ نارنگ کا اجلاس صدر شہباز احمد کڑھائی والے کی زیر صدرات ہوا جس میں سرپرست اعلیٰ چوہدری سخاوت علی ڈگرا‘ صدر شہباز احمد ‘ اعظم علی باجوہ‘سید واجدشاہ گیلانی‘ عبدالوحیدزرگر‘ خالدچشتی‘سیداعظم علی شاہ‘ ملک نصیراحمد‘ آصف علی نمبردار‘ عامرجمیل بٹ‘ یاسین بھٹی‘ شیخ اعجاز احمد‘ حافظ سیف اللہ‘ ابتسام عاشق گجر‘ قاری الیاس شاہد‘ چوہدری صداقت علی‘ تنویر حسین شاہ‘ چوہدری اورنگزیب ‘ سید شمیم حیدر شاہ اور مسلم عباس حیدری نے شرکت کی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کفار اسلام سے ہمیشہ خوفزدہ رہے ہیں ہم قرآن مجید کی حفاظت کیلئے جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔