شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ مر یم نواز شریف ملکی سیاست کا قیمتی سرمایہ و اثاثہ ہیں جنہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے نہ صرف پارٹی کو مضبوط اور فعال بنایا بلکہ عوام کی بھرپور ترجمانی بھی کی، میاں نوا ز شریف کے بیانیہ کے فروغ کیلئے مریم نواز کا کردار کلیدی ہے وہ جمہوریت کے فروغ کی داعی اور اسکے تحفظ کی ضامن ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مریم نواز شریف کی وطن واپسی پر انکے پرتپاک استقبال کیلئے کارکنوں کے ایک بڑے قافلہ کے ہمراہ لاہور روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔