ننکانہ صاحب(نامہ نگار خصوصی) متروکہ وقف املاک کا ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن‘ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر منیر بھٹی نے کروڑوں کی اراضی واگزار کرالی۔ قبضہ مافیا کے خلاف عقب چیڑی سائیں قبرستان اور مانگٹانوالہ والا روڈ پر بھاری مشینری کیساتھ آپریشن کیا اورناجائزتعمیرات کوگرادیا گیا محکمہ اوقاف نے کروڑوں روپے مالیت کی ناجائز اراضی پر قبضہ گروپوں کیخلاف مقدمات کے اندرراج کے لیے بھی مراسلات بھجوا دیں اور جن کیخلاف مقدمات کے لیے پولیس کو درخواست دے دی گئی ۔
ننکانہ: متروکہ وقف املاک کا قابضین کیخلاف آپریشن‘ کروڑوں کی اراضی واگزار
Jan 29, 2023