سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر و اسکے گرد نواح میں سردی و ٹھنڈ میں اضافہ ، شہریوں کا باربی کیو ز شاپ پر رش ، بندر روڈ پر مشہور بار بی کیو پر شہریوں کا تانتا بندھ گیا ، ایسا زائقہ کسی اور بار بی کیو شا پ پر نہیں ملتا ۔ شہریوں کا اظہار خیال ، تفصیلات کے مطابق سکھر اور اسکے گرد نواح میں موسم سرما کے دوران چلنی والی ٹھنڈی ہوائوں کیساتھ سردی میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے ، جہاں سردی میں اضافہ ہو رہا ہے وہی شہریوں کی جانب سے گرما گرم چٹ پٹے کھانوں کی دکانوں پر رش دیکھائی دے رہا ہے اور شہر میں قائم مختلف فوڈ پوائنٹ پر بار بی کیوز شاپ پر رات دیر گئے رش دیکھائی دے رہا ہے سکھر کے علاقے بندر روڈ پر شہریوں کا اپنی فیملی کیساتھ رش دیکھنے میں آرہا ہے اور سردی کے مزے دوبالا کرنے کیلئے شہری گاجر کا حلوہ ، پراٹھا ، ریشمی کباب ، بلوچی تکہ ، بہاری تکہ سمیت مختلف ڈیشز کھا رہے ہیں اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ جو زائقہ یہاں ملتا ہے وہ اور کسی بار بی کیو شاپ پر نہیں ملتا ہے ۔