ملزمان کی عدم گرفتاری پر احتجاج


دادو(نامہ نگار)  جوہی میں  بچے شہباز  جانوری کو مبینہ طور اغوا کرکے جنسی زیادتی کی کوشش کے واقعے میں ملوث بااثر ملزمان کی عدم گرفتاری اور ملزمان کی جانب سے دھمکانے کے خلاف بچے کے والدین اور رشتیداروں پیر بخش جانوری،حلیماں جانوری، حکیماں جانوری رانی جانوری اور دیگر  نے پاک کتاب اٹھا کر احتجاج کیا۔سات روز گذر گئے ملزم بااثر ہونے کے باعث جوہی پولیس مقدمہ درج کرنے کے لیے بھی تیار نہیں ۔ پولیس حکام سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن