کنڈیارو   اور پڈعیدن   سے9ملزمان گرفتار ،چرس، شراب، گٹکا،  اسلحہ،  موبائیل فون،02 مسروقہ موٹر سائکلیں برآمد

Jan 29, 2023


لاڑکانہ /پڈعیدن/شہدادپور( بیورو رپورٹ ،نامہ نگاران) اندرون سندھ بدامنی عروج پر ہے جبکہ   منشیات فروش و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری،پڈعیدن سے نامہ نگار کے مطابق   منشیات فروش و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون  کے دوران پڈعیدن پویس نے  09 ملزمان گرفتار،چرس، شراب، مضر صحت گٹکہ،  اسلحہ، ایک ٹچ اسکرین موبائیل فون اور 02 عدد موٹر سائکلیں برآمد،مقدمات درج کر لیا  لاکھاروڈ پولیس نے کاروائی کرکے،  چھینی گئی موٹر سائکل برآمد کرلی، اور مالک ریاض راجپر  کے حوالے کی گئی۔کنڈیارو پولیس نے مختلف مقامات پر کاروائیاں کرکے، 04 ملزمان کو چرس، شراب اور بغیر لائسنس غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم ارشاد علی کھوسو اور خدمت علی کہوسو کے قبضے سے 970 گرام چرس اور ایک موٹر سائکل برآمد کرکے، نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا،گرفتار ملزم محمد ہاشم سولنگی کے قبضے سے 08 بوتلیں وسکی شراب برآمد کرکے، منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا،گرفتار ملزم منور گہانگہرو کے قبضے سے 600 گرام چرس اور ایک ٹچ اسکرین موبائیل فون برآمد کرکے، نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا،گرفتار ملزم بشارت علی کھوسو کے قبضے سے بغیر لائسنس دیسی پستول اور 07 کارتوس برآمد کرکے، ملزم کے اوپر سندھ آرمس ایکٹ کے  تحت مقدمہ درج کرلیا گیا،پہل پولیس نے مخفی اطلاع پہ کارروائی کرکے، ملزم کو مضر صحت گٹکا سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم ماجد علی سولنگی کے قبضے سے 170 شاسے گٹکابرآمد کرکے، مین پڑی گٹکہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔کنری سے نامہ نگار کے مطابق کنری پولیس کی جرائم کے خلاف کاروائیاں جاری، کاروائی کرتے ہوئے ارادہِ ڈکیتی اور آرمز ایکٹ کے تحت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا،پولیس نے ملزمان سے ایک عدد بغیر لائسنس ایم پی فائیو رائفل،پانچ بلٹس،دو کلہاڑیاں اور دو عدد موٹر سائیکلیں برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے، تین ملزمان عبدالمجید خاصخیلی،غلام حسین خاصخیلی اور ساجد بلوچ کو گرفتار کرلیا جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار جا رہے ہیں،پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک بغیر لائسنس ایم پی فائیو رائفل، تین بلٹس، دو عدد کلہاڑیاں، دو موٹر سائیکلیں برآمد کی ہیں،دوسری جانب ساجد بلوچ کی والدہ نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا والوں کو بتایا کہ پولیس ان کے گھر پر بلاجواز چھاپہ مار بیٹے کو زبردستی اٹھا کر لے گئی پولیس جاتے ہوئے گھر سے دو عدد موٹر سائیکلیں اور گھر کا سامان بھی لے گئی جبکہ ایف آئی آر میں گرفتاری کسی اور مقام سے ظاہر کی گئی ہے خاتون نے بتایا کہ پولیس نے بلاوجہ ان کے بیٹے پر جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے  خاتون نے مطالبہ کیا ہی کہ منصفانہ انکوائری کروا کر ان کو انصاف دلایا جائے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزم عبدالمجید پرسندھ آرمز ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے،پولیس تینوں ملزمان کو ریمانڈ کیلئے سول کورٹ کنری میں پیش کیا تاہم عدالت نے ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دیا۔لاڑکانہ سے بیورورپورٹ کے مطابق  لاڑکانہ میں امن و امان کی بگڑی ہوئی خراب صورتحال کے باعث تاجر عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں، مسلح افراد ملزمان نے ایک ہی روز میں الیکٹرانکس اور میڈیکل اسٹور سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں،  تھانہ حیدری کی حدود نشتر روڈ پر واقع الیکٹرانکس کی دوکان میں موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے دھاوا بول پر اسلحے کے زور پر دوکان مالک ذوالفقار سندیلو اور ان کے ملازمین کو یرغمال بناکر سات لاکھ دس ہزار روپے نقدی اور موبائیل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ دوسری جانب شہر کے تھانہ دڑی کی حدود مراد واہن میں مسلحہ افراد نے سندیپ میڈیکل اسٹور میں گھس کر اسلحے کے زور پر 80 ہزار روپے نقدی اور ایک موبائیل فون چھین کر فرار ہوگئے،نصیرآباد سے نامہ نگار کے مطابق  قمبر شہدادکوٹ کا امن تباہ چوری ڈکیتی روز کا معمول بن گیا  جب کہ اب  شہری  عام بھی غیر محفوظ، وارہ سے لڑکا اور ٹریکٹر ڈرائیور اغوا۔لڑکے کے لواحقین نے مغوی ٹریکٹر ڈرائیور کے خلاف اغواء کے الزامات کی واپسی کا مطالبہ  کیا ہے ۔شہدادپور  سے نامہ نگار کے مطابق  گنجان آباد علاقہ نزد انصاف سٹی ہالا روڈ پر واقع عامر فتح کی دکان پر 2مسلح افراد داخل ہوئے۔گن پوائنٹ پر دکاندار اور ملازمین کو یرغمال بنا کر دکان کے خانہ میں رکھی 25000روپیہ نقدی لوٹ کر دکاندار کو زخمی کرکے فرار ہوگئے۔

مزیدخبریں