علاج کے لئے مخیر  حضرات و  حکومت سے مدد کی اپیل

Jan 29, 2023


حیدرآباد(بیورو رپورٹ)حیدرآباد کے گجراتی محلے کے رہائشی یوسف نے  پریس کلب پر اپنی اہلیہ کرن کے ہمراہ3 سالہ معصوم بیٹے کے علاج کے لیے مخیر افراد و حکومت سے مدد کی اپیل کی۔ اس موقع پر بیمار بیٹے کی والدہ کرن نے بتایا کہ ان کا 3 سالہ معصوم بیٹا حسیب ذہنی و پیٹ کے امراض میں مبتلا ہے۔  غربت کے باعث ہم اس کا علاج کرانے سے قاصر ہیں ۔ہم غریب و نادار لوگ  مہنگے  اسپتالوں سے اس کا علاج نہیں کرا سکتے، انہوں نے حکومت سندھ و مخیر افراد  سے اپیل ہے کہ وہ معصوم بیٹے  کی   علاج کرا کر جان بچائیں۔

مزیدخبریں