حیسکو کی جانب سے بجلی کی فراہمی معطلی کا شیڈول 


حیدرآباد(بیورو رپورٹ) حیسکو کی جانب سے 28جنوری تا 31 جنوری  صبح9تا دوپہر2بجے تک شٹ ڈاون کا اعلان کیا ہے،جامشورو روڈ پر واقع نیو فلٹر پلانٹ و اولڈ فلٹر پلانٹ سمیت واسا کے تمام واٹر سپلائی یونٹس بھی متاثر ہوں گے؛ صارفین کو حسب ضرورت پانی ذخیرہ رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے ، اس دوران ہر روز صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی جس کے نتیجے میں واسا کے مرکزی واٹر سپلائی یونٹس نیو فلٹر پلانٹ سمیت جملہ فلٹر پلانٹس اور واٹر ورکس متاثر ہوں گے،واسا حیدرآباد نے واضح کیا ہے کہ بجلی بحال ہوتے ہی مذکورہ تمام فلٹر پلانٹس، واٹر ورکس و پمپنگ اسٹیشنز فراہمی آب کا عمل شروع کردیں گے تاہم تیکنیکی وجوہات کی بنا پر پانی کی نارمل سپلائی میں مزید2گھنٹے درکار ہوں گے،واسا اپنے صارفین کو مشورہ دیاکہ کسی بھی زحمت سے بچنے کے لیے اپنی ضرورت کے مطابق پانی ذخیرہ رکھیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...