سجاول (نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر سجاول کی جانب سے غریب اور بے سہارا لوگوں میں راشن اور سردی سے بچاؤ کے لئے کمبل، گرم کپڑے اور سوئیٹر تقسیم کئے گئے انسانیت کی خدمت کرنا بھی ایک عظیم عبادت ہے۔ امتیاز علی ابڑو ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سجاول امتیاز علی ابڑو نے تحصیل جاتی کے مرید کھوسو سمیت مختلف گاؤں اور گرد و نواح کے علاقوں میں رہائش پذیر نہایت ہی غریب، بے سہارا اور بے گھر افراد میں راشن اور سردی سے بچاؤ کے لئے کمبل، گرم کپڑے اور سوئیٹر تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غریب اور بے سہارا لوگوں کی مدد اور ان کی خدمت کرنا بھی اجر عظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اصل مستحقین، کمزور اور بے سہارا لوگوں کی مدد کی جا رہی ہے، انسانیت کی خدمت کرنا ایک عظیم عبادت ہے۔ انہوں نے صاحب حیثیت اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں کے ارد گرد رہنے والے غریب، مسکین، مستحق، بے سہارا اور بے گھر افراد کا خیال رکھتے ہوئے ان کی مدد کیلئے آگے آئیں غریب اور بے سہارا لوگوں کی مدد کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت مندوں کی بروقت مدد کرنا ضلعی انتظامیہ کا خاص مقصد ہے۔ ڈپٹی کمشنر امتیاز علی ابڑو نے کہا کہ غریب اور بے سہارا لوگوں کی نشاندہی کرکے انہیں راشن اور کمبل، گرم کپڑے اور سوئیٹر فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ انہیں اس مہنگائی کے دور میں رلیف فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ شدید سردی کی لہر سے بچاکر ان کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔
جاتی، مستحقین میں راشن‘کمبل اور گرم ملبوسات تقسیم
Jan 29, 2023