ڈوکری( نامہ نگار )موہن جو دڑو پولیس کو چیکنگ کے دوران چکمہ دے کر 2 چور فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم چور فیض محمد جانوری سے موٹر سائیکل 50 ہزار نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے، دریں اثناء تاتری گائوں سے گائوں جانے والے 2 موٹر سائیکل سواروں کی چیکنگ کے دوران موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے جس کے بعد پولیس نے جہانگیر بیس کو اطلاع کر کے مزید پولیس کو طلب کر لیا۔
موہن جو دڑو پولیس کو چکمہ دے کر 2 چور فرار
Jan 29, 2023