نواب شاہ( نامہ نگار)پیپلز میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ کوہراساں کرنے کامعاملہ مرکزی ملزم غلام مصطفیٰ راجپوت عدالت میں پیش ہوگیا جج کے حکم پر 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے پر ضمانت منظور کر لی، مبینہ طور پر ملوث مرکزی ملزم غلام مصطفیٰ راجپوت اور متاثرہ ڈاکٹر جوڈیشل مجسٹریٹ و سول جج 1 فاروق احمد میتلو کی عدالت میں پیش ہوئے اور غلام مصطفیٰ راجپوت نے ضمانت کی درخواست دائر کی جسے فاضل عدالت نے منظور کرتے ہوئے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی ،دوسری جانب ڈاکٹر کے وکیل عبدالحفیظ کھوسو نے کہا کہ عدالت کی جانب سے ملزم کی ضمانت منظور کئے جانے کے اقدام کو ہم عدالت میں چیلنج کرینگے ہم اس سلسلے میں درخواست دائر کررہے ہیں کہ غلام مصطٖیٰ راجپوت کی ضمانت رد کی جائے۔،مقدمہ کی اگلی سماعت 31جنوری تک ملتوی کردی گئی ہے۔