حیدرآباد(بیورو رپورٹ ) بھائی خان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے ویلفیئر کے جنرل سیکریٹری محمد یاسین آرائیں کی سربراہی میں حیدرآباد انڈس لائنز کلب کی جانب سے عائشہ پارک میں منعقدہ مفت آئی کیمپ کا دورہ کیا۔وفد میں ویلفیئر کے جوائنٹ سیکریٹری محمد اسماعیل شیخ، شعبہ خواتین کی انچارج میڈم صائقہ قاضی، فوزیہ نثار احمد ،عینی پرویز و رانی راشد شامل تھی۔اس موقع پر حیدرآباد انڈس لائنز کلب کے صدر لائن صلاالدین پروجیکٹ ڈائریکٹر لائنز کلب لائن امتیاز خان،نائب صدر لائن اسلم نرمان،لائن تراب علی خواجہ، لائن ڈاکٹر محمد شفیع شیخ،لائن عاشق سومرو لائن سید مقبول احمد،لائن نعمان میمن اور لائن مناف میمن نے وفد کا استقبال کیا۔اس موقع پر صدر لائن صلاح الدین نے کہا کہ ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے ۔ لائن اسلم نر مان نے کہا کہ انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔لائن تراب علی خواجہ نے کہا کہ ہم بھائی خان ویلفیئر کے فلاحی کاموں کو سہراتے ہیں اور ہمیشہ آپ کے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔اس موقع پر کیمپ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر لائن امتیاز خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کیمپ میں 1000سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا،جبکہ500مریضوں کے آپریشن کا ہمارا ہدف ہے۔بھائی خان ویلفیئر کے جنرل سیکریٹری نے وفد کے دیگر لوگوں کے ساتھ کیمپ کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر موجود مریضوں سے ان کو وہاں ملنے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کی۔حیدرآباد انڈس لائنز کلب حقیقی معنوں میں دکھی انسانیت کی خدمت کررہی ہے جو کہ قابل ستائش ہے۔میں شاندار کیمپ آرگنائز کرنے پر حیدرآباد انڈس لائنز کلب کی پوری ٹیم کومبارکباد پیش کی۔
حیدرآباد انڈس لائنز کلب کے تحت مفت آئی کیمپ
Jan 29, 2023