حکمرانوں نے ملک کو گروی رکھ دیا،ڈالر کی پرواز تیزی سے جاری ،غربت، افلاس و بے روزگاری میںمسلسل اضافہ  باعث تشویش ہے 


حیدرآباد(بیورو رپورٹ)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے جے یو پی کے سابق رہنماء غلام عباس قادری کی25ویں برسی کے موقع پر پریس کلب حیدرآباد آڈیٹوریم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف و ورلڈ بینک کے ہاتھوں ملک کو گروی رکھ دیا گیا ہے،ڈالر کی پرواز تیزی سے جاری ہے ،غربت، افلاس و بے روزگاری میںمسلسل اضافہ ہورہا ہے، آٹے کے حصول میں لگی قطاروں میں آٹے کی بجائے موت مل رہی ہے،معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ملک کے حالات دگرگوںہیں ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے خدشہ ہے کہ حکمراںبیرونی استعماری قوتوں کی خواہش پر عنقریب ایٹمی اثاثہ کو بھی گروی نہ رکھ دیں۔قوم بیدار ہو جائے ایٹمی اثاثوں پر میلی نظر رکھنے والوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائے اگر ایٹمی اثاثوں کا سودا کیا گیا تو ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ خطرے میں پڑ جائے گا۔غلام عباس قادری بے شمار خوبیوںکے مالک تھے اللہ نے انہیں بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا تھاعوامی خدمت ،ثناء خوانی،قلم نگاری،سماجی و سیاسی میدان میں جرأت مندانہ کردار انکا شعار تھا۔عشق مصطفیٰ ﷺ کی تحریک انجمن طلباء اسلام سے طلباء سیاست کاآغاز کیا اور پھر نظام مصطفیٰ ﷺ کے نفاذ و مقام مصطفیٰ ﷺ کے تحفظ کی جدوجہد میں عملی کردار ادا کرنے کیلئے جمعیت علماء پاکستان کے سپاہی بن گئے،ساری زندگی قائد ملت اسلام علامہ شاہ احمد نورانی کے وفادار ساتھی رہے،اسلامی اقدار کا تحفظ و معاشرتی و معاشی صورتحال اسی وقت سدھر سکتی ہے جب ملک سے سودی نظام کا خاتمہ کردیا جائے حکمراں سودی نظام کوجاری رکھ کر اللہ سے جنگ کررہے ہیں جو اللہ سے جنگ کرتے ہیں تباہی و بربادی ان کا مقدر بن جاتی ہے افغانستان جہاں 20سال جنگ رہی ہے وہاںجب سے اسلامی حکومت قائم ہوئی ہے انہوں نے سودی نظام کا خاتمہ کردیا افغانستان میںآج ڈالر90روپے کا ہے اور پاکستان میں262روپے کا اب بھی وقت ہے خدارا حکمراں ہوش کے ناخن لیں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے چنگل سے نکلیں، سودی نظام کا خاتمہ کریں،اس موقع پر شہری حقوق کمیٹی سندھ کے صدر محمد علی رستم ،جے یوپی سندھ کے جنرل سیکریٹری پیر سید سعید احمد شاہ چشتی سنگھانوی ،ناظم علی آرائیں ،ڈاکٹر محمد یونس دنش،سید محمد اشرف رضوی،سید منیر حیدرشاہ ،شکیل قاسمی،عبدالوحید یونس،قاضی محمد سلیمان ،قمر الدین قریشی نے بھی خطاب کیاآخر میں حاجی گلشن الہیٰ قادری فریدی نے دعا کرائی ۔

ای پیپر دی نیشن