معاشی بحران کے ذمہ دار عمران خان ہیں‘ وفاقی وزیر تخفیف غربت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ میں نہ جائے، اس لیے چند مشکل فیصلے لینے ہوں گے۔ ملک میں معاشی بحران عمران نیازی کی وجہ سے ہے۔وفاقی وزیر شازیہ مری نے پی آئی بی کالونی میں بینظیر نشوونما سینٹر کا افتتاح کردیا، جہاں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد علاج کا فائدہ لے سکیں گے۔اس موقع پر شازیہ مری نے کہا کہ بچوں کی نشوونما سے متعلق ملک میں 350 سے زائد مراکز قائم کیے گئے۔ نومولود سے لیکر 2 سال تک کے بچے منصوبے سے مستفید ہوسکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پاکستان میں بدقسمتی سے اسٹنٹنگ گروتھ کا ایشو چلا آرہا ہے۔ بچے کی گروتھ ٹھیک نہ ہو تو معاشرے میں مختلف مسائل شروع ہوتے ہیں۔ 364 مراکز سے متاثرہ خواتین اور بچوں کو علاج کیا جارہا ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ ہمارا ملک اندرونی معاملات سے نمٹ رہا ہے۔ ملک میں اتحاد و اتفاق ہونا چاہیے۔ کانٹوں کا سیج پہننا آسان کام نہیں۔ پاکستان ڈیفالٹ میں نہ جائے، اس لیے چند مشکل فیصلے لینے ہوں گے۔ ملک میں معاشی بحران عمران نیازی کی وجہ سے ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران نیازی ہمارے نہیں، ملک کے خلاف ہے۔ جب ہم مدد کرتے ہیں تو وہ تنقید کرتے ہیں۔ انہیں ہیلی کاپٹر کے مزے لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے چار برسوں میں ملک کے لیے کیا اچھا کیا بتائیں؟ عمران خان صرف فرح گوگی کی وضاحتیں دے رہے ہوتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن