وہاڑی( خبر نگار+ کرائم رپو ر ٹر) غریب نادار ضرورتمند مستحق افراد کی خدمت میں ہی سکون ملتا ہے ہم مخلوق خدا کی بہترین خدمت کو اپنا شعار بنارہے ہیں ان خیالات کا اظہار ضلعی جنرل سیکرٹری خواتین یوتھ الشریف فاؤنڈیشن پنجاب رمشاء خادم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جلد ضرورت مند خواتین اور مردوں کیلئے ہنر مند جوان پروگرام کے تحت ایک پراجیکٹ لانچ کرنے جارہے ہیں جس سے ڈسٹرکٹ وہاڑی اور آس پاس کے شہریوں کو بہت فائدہ ہوگا ۔