ملتان (نیوز رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری نے سماجی رہنما اظہر بلوچ کے ہمراہ اولڈ ہوم ( عافیت) ملتان کا دورہ کیا، اولڈہوم میں مقیم بزرگ افراد کی خیریت معلوم کی۔ کمشنرنے اولڈہوم میں برزگ افراد کو دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اورکہا کہ بزرگوں کی خدمت میں ہی عظمت ہے بدقسمت ہیں وہ لوگ جو اپنے والدین کی خدمت نہیں کر سکتے۔ ضلعی انتظامیہ اولڈ ہوم میں مقیم افراد سے ہر ممکن تعاون کرتی رہے گی۔