راولپندی میں ڈکیتی کی وارداتیں لاکھوں کی نقدی زیورات لئے


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہریوں کو نقدی ،طلائی و چاندی کے زیورات ،گاڑی ، موٹر سائیکلوں سے محروم کردیا گیا تھانہ نصیر آباد کو عمر خالد نے بتایا کہ شالے ویلی میں مدعی اپنے کزن اور ان کی بیٹی کے ساتھ گھر کے باہر کھڑے تھے کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے لڑکی کے گلے سے طلائی چین ، دو موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ رتہ امرال کوعلی رضاء نے بتایا کہ بابو لعل حسین روڈ پر 125 پر سوار دو لڑکوں نے گن پوائنٹ پر مجھے روک لیا اور کہا جو کچھ تمہارے پاس ہے ہمارے حوالے کردو میری مذاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کرکے زخمی کردیاتھانہ ائرپورٹ کومنیب شاہد نے بتایا کہ گلریز2 میں میرے گھر دو مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور تین لاکھ  ، چار لاکھ روپے مالیتی زیورات ، موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ روات کو عبدالباسط نے بتایا کہ فیز8 میں سات مسلح ڈاکو میرے بیڈ روم میں داخل ہوئے اور ایک لاکھ40 ہزار روپے کی نقدی ،12 تولہ وزنی طلائی زیورات ، دو موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ پیرودھائی کو شاہ ولی نے بتایا کہ خیابان سرسید میںتین افراد نے خود کو سرکاری ملازم بتایا اوریہ کہہ کر گھر میں داخل ہوگئے کہ نارکوٹکس کی تلاشی لینی ہے   انھوں نے اسلحہ نکال کر گھر سے تین لاکھ روپے کی نقدی ،طلائی زیورات لاکٹ ، چین ،سونے کی انگوٹھی ،ہار سیٹ ، نتھ ، چاندی کا ہار سیٹ چھین کر فرار ہوگئے،  مڈوے سینٹر سے  کار نمبرIDJ - 5635  اور11 موٹر سائیکل چوری ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن