سرکاری ونجی سکولوں کے سربراہان سے اداروں کے ’’ڈرگ فری‘‘ ہونے  کا سرٹیفکیٹ مانگ لیا گیا

Jan 29, 2023

ملتان(وقائع نگار خصوصی)سرکاری ونجی تمام سکولوں کے سربراہان سے اداروں کو "ڈرگ فری" ہونے کا سرٹیفکیٹ مانگ لیا گیا۔بتایاگیا ہے کہ صوبے بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے تمام سکولوں جن میں نجی وسرکاری سکول شامل ہیں ان سے  "ڈرگ فری" ہونے کا سرٹیفکیٹ  وصول کریں جاری ہدایت کے مطابق سکولوں میں ڈرگ کنٹرول کرنے کیلئے ایک ٹیچر کو نامزد کیا جائے گانامزد کیا گیا مرد سکول ماحول کو ڈرگ فری بنانے کا ذمے دار ہوگا۔سکول کے اوقات میں کسی طالب علم کے پاس موبائل بھی نہیں ہوگا۔اساتذہ بھی کلاسز کے دوران موبائل فون استعمال نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں