ملتان(وقائع نگار خصوصی ) اساتذہ کو ٹرانسفر آرڈر نہ مل سکے مزید تاخیر کاخدشہ پیدا ہوگیا تفصیل کے مطابق پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ ای ٹرانسفر کے احکامات کا انتظار کررہے ہیں جن کے جاری ہونے میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔سیکرٹری ایجوکیشن نے تبادلوںکے آرڈرز جاری کرنے کیلئے الیکشن کمیشن سے اجازت مانگ لی۔اب ای ٹرانسفرکے آرڈرز جاری ہونے میں ایک ہفتہ بھی لگ سکتا ہے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تماک اساتذہ کو صبر کی تلقین کردی۔یاد رہے کہ اساتذہ کے تبادلوں کے آ رڈرز 25 جنوری کو جاری کیے جانا تھے۔
اساتذہ کو ٹرانسفرآرڈر نہ مل سکے مزید تاخیر کاخدشہ
Jan 29, 2023